ممتاز نیوز ریڈر،براڈ کاسٹر اور اناؤنسر تسکین ظفر انتقال کر گئیں

0

اسلام آباد: ممتاز نیوز ریڈر،براڈ کاسٹر اور اناؤنسر پرائیڈ آف پرفارمنس تسکین ظفر انتقال کر گئیں۔
تسکین ظفر کو طویل عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پر خبریں پڑھنے کا اعزاز حاصل رہا،
انہیں نیوز ریڈنگ کے شعبہ میں شاندار کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ یافتہ سے بھی نوازا گیا تھا۔
تسکین ظفر کی نماز جنازہ آج اتوار کو نمازِ عصر کے بعد 216 طفیل روڈ، فردوسی لین،لال کرتی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.