عوام پاکستان”,شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی کا نام سامنے آگیا”

0

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی کا نام سامنے آگیا.
ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام "عوام پاکستان” ہوگا,پارٹی جھنڈے میں دو رنگ نیلا اور سبز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی ساتھیوں سمیت پارٹی کا اعلان اسی ماہ کریں گے،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مصطفی نواز کھوکھر بھی ان کے ساتھی ہوں گے، ن لیگ کے بعض ناراض ارکان کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.