پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتے اگلے سال حج پر شاہی مہمان بنائیں گے، سعودی سفیر
اسلام آباد: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میرے بھائیو (پاکستانی ٹیم) انشاءاللہ یہ ٹورنامنٹ آپ جیتیں گے اور پاکستانی قوم آپ کی جیت کا جشن منائے گی میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں”.
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتتاہے تو پاکستانی ٹیم کواگلے سال حج کے لئے شاہی مہمان بنایا جائے گا ۔