ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

0

تبریز : ریسکیو ٹیم کو ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہم سفر دیگر افراد سے متعلق ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ،صدر ابراہیم رئیسی ایران اور اذربائجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کے افتتاح کے بعد تبریز واپس جا رہے تھے جب ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔
رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا لیکن ان کے ہیلی کاپٹر کے جائے حادثہ تک شدید دھند اور بارش کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں صبح کے وقت ریسکیو ٹیم ہیلیکاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.