سینیٹ کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل منگل شام 5 بجے طلب کرلیا۔
صدر مملکت نے سینیٹ سیشن آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔
اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ عام قومی امور پر بحث کی جائے گی ایوان بالا کا اجلاس جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔