پچنندمیں عظیم الشان تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس آج ہوگی

تلہ گنگ: پچنندمیں عظیم الشان تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس آج ہوگی کانفرنس سے جید علمائے کرام،مشائخ عظام،مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین دانشور اور قانون دان خطاب کریں گے کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز…

اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ کا فون،یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے ٹیلی فون کیا۔ وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کے صدر، حکومت اور عوام کی جانب سے اسلام آباد دھماکے کے متاثرین کے لیے…

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد میں دہشت گردی کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد میں مسجد میں نمازیوں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عام شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور…

ایران کی سخت وارننگ: کسی بھی مہم جوئی پر پورے خطے میں جنگ کا خطرہ

تہران: ایران کے جنرل سٹاف کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا نتیجہ پورے خطے میں جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ ہر وقت انتہائی تیاری کی حالت میں ہے اور دشمن کی کسی بھی دھمکی،…

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے، جس میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیدرلینڈز کی…

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، وزیراعظم کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ جیتنے پر قوم کو مبارکباد

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج…

نوشکی میں شہادت پانے والے صوبیدار شوکت حسین کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

تلہ گنگ: غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین کے ایک اور بہادر سپوت نے مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے صوبیدار شوکت حسین کو ان کے آبائی گاؤں موگلہ، ضلع تلہ گنگ میں مکمل…

اپوزیشن اتحاد اور جے یو آئی کا 8 فروری پہیہ جام ہڑتال پر اتفاق

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان 8 فروری کے مجوزہ احتجاج کے حوالے سے اہم مشاورتی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی،…

نکہ کہوٹ کے قریب مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم، ایک زخمی

تلہ گنگ: نواحی علاقے نکہ کہوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کر دی۔ ریسکیو 1122 کے…

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورَیف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ…