اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ کا فون،یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے ٹیلی فون کیا۔
وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کے صدر، حکومت اور عوام کی جانب سے اسلام آباد دھماکے کے متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا، شہداء کے لیے دعائیں اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔
حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط اور دیرپا شراکت داری کی توثیق کی۔