صدر زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے

چانگش:ا صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے.ہُونان صوبائی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر…

وزیراعظم سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی ملاقات،تفصیلی تبادلۂ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس…

شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے  جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔…

صدر زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور…

بھکر: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 5 افراد قتل، 3 سگے بھائی شامل

 بھکر:تھانہ بہل کے نواحی علاقے بستی چانڈیہ مٹھو بنڈو میں رقبے کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوتک نشیب کے زرعی رقبے کے تنازع پر ماموں…

عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ…

صدر زرداری آج سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پر صدر آصف علی زرداری آج  25 اپریل سے یکم مئ  تک چین کا دورہ کریں گے۔ صدر 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہونان کے شہر چانگشا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔ وہ…

پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی…

عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد  اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل…

ملک کے معروف برانڈ چن ون اور سعودی کمپنی سمسا کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد :ملک کے معروف برانڈ چن ون اور سعودی کمپنی سمسا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا مقصد لاجسٹکس، تقسیم اور آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک تعاون ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ…