یونین کونسل پچنند میں انسدادِ تجاوزات کی مؤثر کارروائی، تین کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار

لاوہ: راجہ عدیل :اسسٹنٹ کمشنر لاوہ سعید احمد کی قیادت میں یونین کونسل پچنند میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم تمام غیر قانونی قبضے ختم کروا دیے گئے، جس کے نتیجے میں تین (03) کنال قیمتی…

اسلام آباد کے شہریوں کے لئے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو آسان ، شفاف اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ جمعرات کو افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس مرکز سے عوام کو بے پناہ…

کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کا منصوبہ تیار

اسلام آباد: حکومت نے ملکی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے…

صدر اور وزیراعظم کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی…

سی ای او ایجوکیشن تلہ گنگ کا تبادلہ، محمد اخلاق نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

تلہ گنگ:حکومتِ پنجاب نے محکمہ تعلیم میں انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن ضلع تلہ گنگ محمد عیسیٰ کا تبادلہ ضلع خوشاب کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اخلاق کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن…

وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے

کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران مصروف دن گزاریں گے۔ اس موقع پر وہ صوبے…

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد:پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل ،پی سے آر سی اور کارپوریٹ پاکستان گروپ کے اشتراک سے پہلا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ 14 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیرِ خارجہ پاکستان…

شہباز شریف کی راجہ ظفر الحق کے گھر آمد،عیادت کی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور معروف سیاستدان راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور پارٹی و ملکی سیاست کے…

چین–پاکستان ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون کے تحت نئے اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ

بیجنگ: پاکستان اور چین نے ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون کے شراکت داروں کی حیثیت سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی نئے اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس موقع پر اسٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، معیشت، تجارت،…

اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ سوگیونو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ…