اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ سوگیونو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان–انڈونیشیا تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور او آئی سی سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز میں باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔

مذاکرات کے دوران موجودہ عالمی صورتحال، خاص طور پر صومالیہ میں پیش رفت اور غزہ میں دیرپا امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات ہوئی، اور اس ضمن میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.