وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے

0

کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران مصروف دن گزاریں گے۔ اس موقع پر وہ صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور بلوچستان میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے N-25 سمیت مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.