نوشکی میں شہادت پانے والے صوبیدار شوکت حسین کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

تلہ گنگ: غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین کے ایک اور بہادر سپوت نے مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے صوبیدار شوکت حسین کو ان کے آبائی گاؤں موگلہ، ضلع تلہ گنگ میں مکمل…

اپوزیشن اتحاد اور جے یو آئی کا 8 فروری پہیہ جام ہڑتال پر اتفاق

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان 8 فروری کے مجوزہ احتجاج کے حوالے سے اہم مشاورتی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی،…

نکہ کہوٹ کے قریب مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم، ایک زخمی

تلہ گنگ: نواحی علاقے نکہ کہوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کر دی۔ ریسکیو 1122 کے…

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورَیف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ…

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور

اسلام آباد : پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ کے خصوصی سیکرٹری (اقوامِ متحدہ) نبیل منیر، ڈائریکٹر جنرل (امریکاز) کے ساتھ مشاورت میں شریک ہوئے جبکہ کینیڈین…

تلہ گنگ پولیس فائرنگ کیس: ڈی پی او چکوال کی ورثاء کو انصاف کی یقین دہانی

تلہ گنگ: تھانہ سٹی تلہ گنگ کے علاقہ میں پولیس فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ملوث اہلکار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او چکوال نے متاثرہ خاندان کو ملزم کو سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پولیس…

لاہور میں 25 سال بعد بسنت کی واپسی، رنگوں، پتنگوں اور خوشیوں کی بہار

لاہور: پچیس سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور میں بسنت دوبارہ منائی گئی، شہر کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا جبکہ گلیوں، محلوں اور چھتوں پر جشن کا سماں رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں لاہوریوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوا،…

سیف الاسلام قذافی کی بنی ولید میں تدفین، قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات

طرابلس:لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو جمعے کے روز سخت سکیورٹی میں جنوبی مغربی شہر بنی ولید میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں شرکت کو محدود رکھتے ہوئے صرف خاندان کے افراد اور قذاذفہ و ورفلہ قبائل کے چند…

پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

چکوال:پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پتنگ بازی کو ایک خطرناک اور خونی کھیل قرار دیتے ہوئے پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ عمل قانوناً جرم ہے۔ چکوال پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ڈرون…

اسلام آباد حملہ:صدر پیوٹن کا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔ اپنے پیغام میں روسی صدر نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور…