واپڈا نے ویمنز نیشنل نیٹ بال چمپیئن شپ جیت لی

0

واپڈا نے ویمنز نیشنل نیٹ بال چمپیئن شپ جیت لی

لاہور : واپڈا نے کھیلوں کے میدان میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 22 ویں ویمنز نیشنل نیٹ بال چمپیئن شپ جیت لی۔ چمپیئن شپ میں دفاعی چمپیئن واپڈا نے سندھ کو16-7کے سکور سے شکست دی۔

چار روزہ چمپیئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی گئی۔ ویمنز ٹائٹل کیلئے 11 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، پاکستان آرمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پی این ای ایلیٹ شامل ہیں۔

دریں اثنا، مینز فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان آرمی نے واپڈا کو 30-27کے سکور سے شکست دی۔نیشنل نیٹ بال چمپیئن شپ کے مینز ٹائٹل میں واپڈا رنرز اپ رہا۔ مینز ٹائٹل کے لئے 13 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں واپڈا، آرمی، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سند ھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پولیس، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی شامل ہیں۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اعوان، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں، کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.