توہین عدالت کیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشن،اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کو سزا

0
  • اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشن ملک جمیل ظفر،اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او ناصر منظور کو چھ ماہ، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

سزا اپیل کے تیس دنوں کے دوران معطل رہے گی اپیل دائر نہ ہونے اور تیس دن کی مدت ختم ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر کے جیل ڈال دیا جائے گا۔

عدالت نے پی ٹی آئی راہنما شھریار آفریدی کی طرف سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست پر ان افسران پر فردِ جرم عائد کی تھی، الزام تھا کہ مذکورہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کے 3 ایم پی او کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود شھریار آفریدی کو انہی اختیارات کے تحت گرفتار کیا تھا۔
‏ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں، عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.