مولانا فضل الرحمٰن کے نواز شریف سے گلے شکوے،نواز شریف صفائیاں دیتے رہے

0

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ گلے شکوے،نواز شریف صفائیاں دیتے رہے۔

نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔
نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مل کرچلنے کی دعوت دیدی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے دل کھول کے گلے شکوے کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.