راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے کنونشن کی تیاری شروع
- اسلام آباد : سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز, ضلعی و صوبائی حلقوں کے عہدیداران کا اہم اجلاس بسلسلہ ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک سہیل خان کمڑیال, سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص, سابق صوبائی وزراء چوہدری شیر علی خان, جہانگیر خانزادہ, سابق ایم پی ایز ملک افتخار احمد, سردار افتخار احمد خان, امیدواران صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور, ملک بہادر یار خان و دیگر نے شرکت کی اور 19 فروری کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والےتنظیمی کنونشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا جس سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن و چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی