خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے 46 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ شروع

0

خوشاب : خوشاب،کوہاٹ اور گھوٹکی کے 46 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی ۔
پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
بیلٹ باکس جلائے جانے پر این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔
ہنگامہ آرائی کے باعث پی کے 90 کوہاٹ کے 8 پولنگ سٹیشنز اور گھوٹکی کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پولنگ سٹیشنز پر صبح سے ہی قطاریں لگی ہوئی ہیں وہ شروع ہو چکی ہے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.