پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال
پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس مل گیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات نےدرخواست پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کردیا.
عدالتی فیصلےکے مطابق کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔