عازمین حج کے لیے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج 2024ء کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی شرط ختم کر دی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک میں سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، اس مرتبہ 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔