جے یو آئی اور ایم کیوایم ،مسلم لیگ ن اتحادی ڈھونڈ لئے

0

لاہور :مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اتحادی ڈھونڈ لئے۔

مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کے درمیان سیاسی اتحاد بنایا جائے گا یہ اتفاق رائے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

اتحاد میں شامل کوئی جماعت اتحاد کی دوسری جماعت کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اور اس اتحاد کو ملگیر بنانے کے لیے ہم خیال جماعتوں کی شمولیت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

سندھ اور بلوچستان میں سیاسی گروپوں اور جماعتوں سے بھی مذاکرات کیے جائیں گے نواز لیگ اور جے یو ائی ف کا اتحاد خاص طور پر سندھ اور بلوچستان پھر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر اتحادی سندھ اور صوبے کے شہری علاقوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ اتحاد اس وقت تک مکمل طور پر فعال ہوگا جب قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد صدارتی اور سینٹ کے انتخابات ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.