کوپ 28،شاہ چارلس اور وزیراعظم کاکڑ توجہ کا مرکز بن گئے
دبئی: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لئے برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال داخل ہوئے۔
دونوں راہنما جیسے ہی ہال میں داخل ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور شاہ چارلس کچھ دیر تک آپس میں گفتگو کرتے رہے۔
ہال میں داخل ہونے پرمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا استقبال کیا۔