کوپ 28،نگران وزیراعظم کا پاکستانی پویلین کا دورہ

0

دوبئی : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے لئے قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

وزیراعظم کو لاس اینڈ ڈیمج کے فنڈ کے لئے مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعظم کو ‘لیونگ انڈس انیشی ایٹو’ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو کہ دریائے سندھ کی صحت کی بحالی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔
نگران وفاقی وزراء برائے خارجہ ، موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.