بیرسٹر گوہر کے بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر سردار مصروف خان نے بیرسٹر گوہر کے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔۔