گوہر ایوب کی رسم قل، ہزاروں افراد کی شرکت
ہری پور : سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہرایوب خان مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی ۔
پیر ذاہد کریم نے دعا کرائی۔دعائیہ تقریب میں لفٹیننٹ جنرل (ر)علی قلی خان, سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان,سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان,ارشدایوب خان,حبیب اللہ خان سمیت حلقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔