اسلام آباد پولیس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فیض آباد کا افتتاح
اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اسلام آباد پولیس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فیض آباد کا افتتاح کر دیا۔
اسلام آباد ٹریفک ہیڈ کوارٹرز آمد پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سی پی او سیکیورٹی اور چیف ٹریفک آفیسر کے ہمراہ وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کے افتتاح خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس مشکل حالات میں اچھا کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا دنیا کی بہترین پولیس میں شمار کیا جانا چاہیے۔ دھوپ بارش اور جلسے جلوسوں میں ٹریفک پولیس جانفشانی سے ڈیوٹی کرتی ہے۔ آپکو اس پر فخر ہونا چاہئیے۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی ای چالان کر رہے ہیں ٹریفک پولیس میں نفری کی شدید کمی ہے صرف 600 اہلکار و افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں 2600 اہلکار و افسران اور بھرتی ہو جائیں تو اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آ بادی کے ٹریفک کے مسائل کم ہو جائیں گے۔