مسلم لیگ ق کسی جماعت میں ضم نہیں ہو گی ، شافع حسین

0

لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تصدیق کر دی۔
چوہدری شافع حسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ق مختلف حلقوں میں اپنے امیدواروں سے ٹکٹ کے لیے درخواستیں وصول کرے گی، جس کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مسلم لیگ ن اور دیگر ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔مسلم لیگ ق کا کسی جماعت میں انضمام نہیں ہوگا ہم اپنی انفرادی حیثیت برقرار رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.