پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ نکل آیا

0

دہلی : پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا راستہ نکل آیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کل انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے انگلینڈ کو 13 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 287 رنز سے جیتنا ہے اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے 2.5 اوورز میں پاکستان کو ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بنائے تو اسے انگلینڈ کو 13 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا اگر 400 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 112 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا اگر 450 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 162 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا اور اگر پاکستان 500 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 211 رنز پر اؤٹ کرنا ہوگا تبھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی میں مشکلات سے دوچار ہوئی ہے، 2015 میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آسٹریلیا سے ہار کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی تھی۔
2019 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کو آخری میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 400 رنز بنانا تھے لیکن پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا تھا۔
ورلڈ کپ 2023 میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 8میچوں میں 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اسے اپنا اخری لیگ میچ اتوار کو نیدرلینڈ کے ساتھ کھیلنا ہوگا ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے آٹھ، آٹھ میچ کھیلے ہیں اور دونوں چھ چھ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، نیوزی لینڈ نے 9 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں, پاکستان اور افغانستان نے آٹھ آٹھ میچ کھیلے ہیں اور دونوں نے چار چار میچ جیتے اور چار ,چار میچوں میں شکست کھائی ہے.
افغانستان اپنا آخری میچ جمعہ کو جنوبی افریقہ جبکہ پاکستان کل ہفتے کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.