ہم اسرائیل کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں وہ بھی ہماری آزادی کو تسلیم کرے،محمود عباس
رملہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی قانونی حیثیت اور وجود کے حق کو تسلیم کرتے ہیں ،وہ بھی ہماری آزادی کو تسلیم کرے۔
ایک انٹرویو میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہا ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے عالمی برادری کو اسرائیلی بربریت بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔