ورلڈکپ ،پاک بھارت میچ، کیا کل ریکارڈ ٹوٹے گا،؟
احمد آباد :آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کل احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
ابھی تک ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
اسٹیڈیم میں میچ سے قبل ایک رنگارنگ تقریب ہوگی جس میں کئی فنکار پرفارمنس پیش کریں گے۔
میگا ایونٹ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ریکارڈ کی وجہ سے برتری حاصل ہوگی۔ اس ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور بھارت سات بار آمنے سامنے آئے ہیں اور ساتوں مرتبہ کامیابی بھارتی ٹیم کے حصے میں آئی۔
کرکٹ مبصرین کے خیال میں پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوتا ہے اور فیلڈ میں جو ٹیم اعصاب پر قابو پانے میں کامیاب رہتی ہے وہ میچ اپنے نام کر لیتی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دیتی رہی ہے لیکن ون ڈے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو اپنی پہلی فتح کا انتظار ہے۔