ورلڈکپ ،بے چینی اور انتظار ختم ، آج بڑا ٹاکرا ہو گا

0

احمد آباد: بے چینی اور انتظار ختم، دنیا بھر کے شائقین کی نظریں آج پاکستان اور بھارت کے میچ پر لگ گئیں۔
دونوں ٹیمیں 10 سال بعد بھارت میں مد مقابل ہوں گی ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی گنجائش والے نریندرا مودی سٹیڈیم میں آج دوپہر ڈیڑھ بجے دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا.
10 سال کے طویل عرصے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان بھارتی سرزمین پر کھیلا جانے والا یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہے، آخری بار پاکستانی ٹیم نے بھارت میں دو طرفہ ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی، آج ورلڈ کپ کا سب سے اہم اور اعصاب شکن مقابلہ ہو رہا ہے۔
میچ میں سپنرز بڑا فرق ثابت ہوں گے،
کرکٹ کے لاکھوں دیوانے اس ہائی وولٹیج میچ کے منتظر ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنے دو ابتدائی میچز جیت کر اپنی فارم ثابت کر چکی ہیں، آج کون فتح یاب ہوگا شام کو پتہ چل جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.