استور ضمنی الیکشن پی ٹی آئی جیت گئی

0

استور : گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1 کی نشست پر ضمنی الیکشن پی ٹی آئی جیت گئ ۔

تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جیتنے والے امیدوار محمد خورشید خان سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے والد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.