ایشیا کپ سپر فور ،پاکستان اور بھارت میں آج بڑا جوڑ پڑے گا

0

کولمبو : ایشیا کپ سپر فور مر حلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت میں آج بڑا جوڑ پڑے گا ۔

ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے لیکن ہفتے سے کولمبو کے موسم میں بہتری آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پالی کیلے میں گروپ میں بھی بارش کی نذر ہوا تھا۔ منتظمین نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ریزروڈے رکھا ہے اگر آج میچ مکمل نہ ہو سکا تو میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں روکا جائے گا۔

پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ کا مقابلہ مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن سے ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کولمبو کے موسم سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں یہاں 2 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، کہا جاسکتا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں ہمارا پلڑا بھاری ہوگا۔ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں کسی دن کسی کوئی
پر فارم نہ کر سکے تو دوسرا اور نہ تیسرا اُس کی جگہ کھڑے ہونے کی کوشش کرتا ہے،مجھے اپنے بولرز پر اعتماد ہے، بطور کپتان خوشی ہوتی ہے کہ اسوقت دنیا کی بہترین بولنگ لائن ہمارے پاس ہے، بڑے میچز اور ٹورنامنٹس فاسٹ بولرز ہی جتواتے ہیں۔ پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.