سعودی عرب کا مراکش میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

0

ریاض: مملکت سعودی عرب نے مراکش میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر مراکش کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مملکت سعودی عرب نے اس مشکل گھڑی میں مراکش کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہےاور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مملکت مراکش کی سلامتی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.