بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
لاہور: ایشیاکپ کے سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا،ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں
بی سی سی آئی وفد واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان پہنچا
راجر بنی اور راجیو شکلا سمیت بھارتی وفد ایشیاکپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھےگا
پی سی بی نے ایشیاکپ کے لئے بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمیت متعددکرکٹ بورڈز کےسربراہان کو دعوت دی ہے
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےکرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پہلےہی پاکستان پہنچ چکے ہیں
پی سی بی نے تمام عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔