پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کرنے والے جسٹس امجد رفیق کا روسٹر تبدیل

0

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرنے والے جسٹس امجد رفیق کاروسٹر تبدیل کر دیا گیا ،کل سے ملتان بینچ میں کام کریں گے۔

  • جسٹس امجد رفیق نے پرویزالٰہی کو کل منگل کو ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے اب اگر پرویز الٰہی کو اٹک جیل سے پیش کیا گیا تو وہ خود وہاں نہیں ہوں گے۔ تازہ ترین روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق کی ذمہ داری اب  5ستمبر سے 28 اکتوبر تک لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے کیسز سننے کی لگا دی گئی ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.