پاکستان اورایران کا دوطرفہ مذاکرات اورفالو اپ میٹنگز کافیصلہ

0

اسلام آباد : پاکستان اورایران نے دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی (جے ای سی) کے فیصلوں پرعمل درآمد کیلئے دوطرفہ مذاکرات اورفالو اپ میٹنگز کے انعقاد کافیصلہ کیاہے۔

یہ فیصلہ ایران کے نائب وزیراقتصادیات وخزانہ رضابخشی اوراقتصادی امورڈویژن کے قائمقال سیکرٹری حمیرکریم کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اورتعاون کا جائزہ لیاگیا اوربالخصوص پاکستان اورایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پرتوجہ مرکوز رکھی گئی۔ قائمقال سیکرٹری حمیرکریم نے ایران کے نائب وزیرخزانہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

انہوں نے پاکستان اورایران کے درمیان تعلقات کومزیدفروغ اوروسعت دینے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات سے تجارت اوراقتصادی شعبہ جات میں وسیع مواقع میسرآئیں گے۔انہوں نے اگست 2022 میں دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے 21 ویں اجلاس کے بعد کی گئی پیش رفت کو سراہا۔ فریقین نے مشترکہ اقتصادی کمیٹی (جے ای سی) کے فیصلوں پرعمل درآمد کیلئے دوطرفہ مذاکرات اورفالو اپ میٹنگز کے انعقاد کافیصلہ کیا۔

ایران کے نائب وزیرخزانہ نے باہمی ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری، بینکاری نظام اورتجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعلقات اورتعاون کوفروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.