پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ:رابطےتیز، ارکان کو قابو رکھنے کے لئے ڈیوٹیاں لگ گئیں

0

اسلام آباد: پنجاب میں وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی قیادت نے سر جوڑ لیے تمام ارکان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو ایوان میں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے تاہم پی ٹی آئی کی قیادت کو شبہ ہے کہ اس کے تین ارکان پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ شاید نہ دیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں کہ وہ تمام ارکان سے رابطہ کریں کریں اور اعتماد کے ووٹ کے دن ان کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
پی ٹی آئی نے مجلس وحدت المسلمین کی قیادت سے بھی رابطہ کر لیا ہے تاکہ مجلس وحدت المسلمین کی خاتون رکن کا اعتماد کا ووٹ لیا جا سکے۔
پی ٹی آئی کے 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.