وزیراعظم آذربائجان کے دو روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے
باکو: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئے۔
باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا.
وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے.وزیرِ اعظم کل (15 جون، 2023) باکو میں آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر جائیں گے اور گلدستہ رکھیں گے. وزیرِ اعظم آذربائیجان کی یاد گارِ شہداء کا دورہ بھی کریں گے.بعد ازاں وزیرِ اعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی. ملاقات کے بعد دونوں رہنماء میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے.
دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی.