بھارتی بیٹنگ مضحکہ خیز تھی، سنیل گواسکر برہم
کراچی : سابق بھارتی کرکٹرز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں بھارتی بیٹسمینوں کی کارکردگی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
بھارت کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے انتہائی مایوس کن بیٹنگ کی ،ہماری ٹیم ایک سیشن تک بھی حریف بولرز کے سامنے نہیں ٹھہر سکی۔
سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر نے کہا کہ میرا تکنیکی مشاہدہ ہے کہ ہمارے اکثر بیٹسمین فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنے کو بے تاب رہتے ہیں، چاہے گیند شارٹ لینتھ ہی کیوں نہ ہو۔