روسی تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30روپے کم ہونے کا امکان

0

اسلام آباد : روس سے آنے والے تیل کی جہاز سے آف لوڈنگ اور سٹوریج کا عمل جاری ہے ،روس سے آنے والے تیل کے جہاز سے 6 ہزار بیرل تیل
اتار لیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں30  روپے فی لیٹر تک کی متوقع ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم ” کیا اومان بندرگاہ پر روس سے آنے والے بڑے جہاز جس میں سے 45 ہزارٹن کا ایک جہاز پاکستان پہنچ چکا ہے روس سے ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل تیل پاکستان آئیگا، روسی تیل سے قیمتوں سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ روسی خام تیل یورال کی خصوصیات سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پاکستان درآمد کیے جانے والے خام تیل جیسی ہیں محدود مقدار میں روسی خام تیل کو ریفائن کیا جا چکا ہے،

ذرائع کے مطابق روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی، مزید تیل 7 دنوں میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، پاکستان ریفائنری روسی خام تیل کو ابو ظہبی اور سعودی عرب کے اتنی خام تیل کے ساتھ ملا کر ریفائن کریگی۔ریفائنگ کے بعد مزید خریداری کا فیصلہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.