نئے گیس کنکشنز ابھی نہیں کھلیں گے، مصدق ملک
اسلام آباد : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، نئے گیس کنکشنز نہیں کھولے جا سکتے، مانتے ہیں مہنگائی ہے،
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے دوستوں نے کہا روس سے پیٹرول نہیں آئے گا، دوستوں نے کہا ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی، جو آپ نہ کر سکے وہ ہم نے کر دکھایا،75 سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا۔
وزیر مملکت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کرے گا۔ روس سے تیل کی درآمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئے گی، تیل و گیس کی تلاش کے لئے 16سے 24 نئے بلاکس کی نیلامی کی جائے گی ۔