جہانگیر ترین کی نئی جماعت وجود میں آ گئی
لاہور : جہانگیر ترین کی نئی جماعت
"استحکام پاکستان پارٹی” وجود میں آ گئی ۔
جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعتکا باضابطہ اعلان کیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ آج ہم ایک نئی پارٹی بنا رہے ہیں، سیاست میں آنے کا میرا ایک ہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، میں روایتی سیاستدان نہیں، میں سیاست میں لیٹ آیا، ہم نے تحریک انصاف کو ایک مضبوط سیاسی قوت بنانے میں دن رات محنت کی، 2013 کے الیکشن اور بعد ہم نے پارٹی میں ایک جوش و جذبہ پیدا کیا، آنے والے دنوں میں حقائق سامنے آجائیں گے کہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں کیا کچھ کیا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو انجام تک نہ پہنچایا تو پھر سیاسی مخالفین کےگھروں پر حملے بھی جائز سمجھےجائیں گے۔
اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما عمران اسماعیل، عامر کیانی، فواد چوہدری ، فیاض الحسن چوہان، مراد راس ، فردوس عاشق اعوان ،علی زیدی ،، اسحاق خاکوانی، تنویر الیاس ،محمود مولوی اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔