وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس کا وقت تبدیل
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے کی بجائے 3 بجے ہو گا کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا ہے
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ 2023-24 کی تجاویز اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔ قبل ازیں کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا تھا۔