فواد چوہدری کی مبینہ طور پر منہ چھپانے کی تصویر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
لاہور : پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جہانگیر ترین کی زیر قیادت نئی سیاسی جماعت کے قیام کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں دونوں ہاتھوں سے مبینہ طور پر منہ چھپانے کی تصویر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
پریس کانفرنس میں فواد چوہدری چوہدری کی نشست سٹیج کی بجائے نیچے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ لگائی گئی تھی۔
پریس کانفرنس میں فواد چوہدری بار بار اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے سے ڈھانپتے ہوئے دکھائی دیے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس پر مختلف لوگوں کی طرف سے تبصرے شروع ہوگئے اور ان کے ناقدین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دوسری طرف استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما رات کو مختلف ٹی وی چینلز پر فواد چودھری کی مبینہ طور پر دونوں ہاتھوں سے منہ ڈھانپے کی تصویر کا دفاع کرنے میں قاصر نظر آئے اور اس سلسلے میں وضاحت کا معاملہ فواد چودھری پر ہی چھوڑ دیا۔