پرویز الٰہی گوجرانوالہ کی عدالت سے بھی بری ،ایک اور کیس میں گرفتار
لاہور : پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی گوجرانوالہ کی عدالت سے بھی بری ہو گئے ،
گوجرانوالہ کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں اور ان پر گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس لینے کے الزامات ہیں۔پرویز الٰہی کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے دونوں مقدمات میں ڈسچارج کیا گیا ہے ۔دونوں مقدمات میں بری ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے اُنہیں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کر لیا ۔