طیب اردوان نے مسلسل تیسری مدت کے لئے حلف اٹھا لیا
انقرہ: ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے مسلسل تیسری مدت کے لئے حلف اٹھا لیا۔
گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے طیب اردوان سے ترکیہ کے صدر کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں 21 سربراہان مملکت اور 13 وزرائے اعظم شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں طیب اردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔
ترک صدر طیب اردوان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں کروں گا۔