پرویز الٰہی ایک مقدمہ میں بری دوسرے میں گرفتار
لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس سے ڈسچارج کردیا تاہم دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
چودھری پرویز الہٰی کے خلاف گجرات میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ان کے وکیل نے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا لیکن بعد ازاں یہ فیصلہ سنا دیا گیا اور چودھری پرویز الٰہی کو عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا اور عدالت نے حکم دیا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے لیکن بعد ازاں اینٹی کرپشن گوجرانولہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہےکہ ہم فیصلے کے خلاف عدالت میں جارہے ہیں فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا ہے ۔