وسیم اکرم پلس سیاست ہی چھوڑ گیا

0

کوئٹہ : عمران خان کے ’وسیم اکرم پلس‘ عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہاکہ سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے، 9 مئی جیسے واقعات سے گریز کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.