ابرار الحق ،سیف اللہ نیازی اور مراد راس روتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑ گئے
اسلام آباد: ابرار الحق، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور پنجاب کے سابق وزیر تعلیم مراد راس نے بھی روتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
سینٹرسیف اللہ نیازی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، میں تحریک انصاف سے لاتعلق ہوں، مستقبل میں اپنی فیملی اور صحت پر توجہ دوں گا۔
فیصل آباد سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ افسوسناک ہے، اس پارٹی میں گیارہ سال گزارے ہیں اب پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا، پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مراد راس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور اس دوران آبدیدہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں تحریک انصاف کو جوائن کیا تھا،کبھی سوچا نہیں تھا حالات ایسے ہوں گے،ہم اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔