خسرو بختیار بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا۔

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے مجبور کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریے سے دور ہو جاوٴں، میں اب پارٹی کے سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی سے دوری اختیار کی ہوئی تھی، کور کمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی چھوڑ دی تھی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا کہ اداروں سے محاذ آرائی نقصان دہ ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.